صدر پرنب مکھرجی نے ملک میں 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کے چلن کو بند کرنے کے حکومت کے جرات مندانہ قدم کا خیر مقدم کیا ہے۔ راشٹرپتی بھون سے آج رات یہاں جاری ٹویٹ میں کہا گیا، صدر مسٹر مکھرجی
نے غیر اعلانیہ اثاثوں اور
جعلی کرنسی کے خاتمے کیلئے حکومت ہند کے جرات
مندانہ قدم کا خیر مقدم کیا ہے۔ مسٹر مکھرجی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ صبر سے کام لیں، گھبرائیں نہیں اور
1000 اور 500 روپے کے نوٹ کو تبدیل کرنے کے لئے حکومت کی ہدایات پر عمل
کریں۔